ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی دہلی: معمولی تنازعہ پر پڑوسیوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، 6؍افراد گرفتار

نئی دہلی: معمولی تنازعہ پر پڑوسیوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، 6؍افراد گرفتار

Tue, 09 Mar 2021 12:05:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 9؍مارچ (ایس ا ونیوز؍ایجنسی) دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے رگھوویر نگر میں ایک پڑوسی نے معمولی تنازعہ پر دوسرے پڑوسی کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے 6؍ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

معاملہ پیر کی شب 11 بجے کا ہے۔ جب مغربی دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے میں ایک پڑوسی نے دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک پڑوسی گروپ نے دوسرے پڑوسی گروپ پر حملہ بول دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا اور ترون کے مابین کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

اسی دوران مکیش نامی شخص نے ترون سے کہا کہ آپ جھگڑا بند کریں اور نازیبا کلیمات کا استعمال نہ کریں۔ اس پر ترون مشتعل ہو گیا اور اس نے مکیش پر حملہ کر دیا۔ دوسری طرف ترون کی طرف سے بڑی تعداد میں لوگ لاٹھیوں کے ساتھ مکیش کے گھر پہنچے اور مکیش کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا، جس میں مکیش کا بھائی روپش ہلاک ہوگیا۔

دریں اثنا، معاملہ بڑھتا ہوا دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ کرنے والے افراد کا تعلق 30 سے ​​40 کے درمیان تھی۔ موقع پر 2 کانسٹیبل پہنچے لیکن معاملہ بڑھتا ہوا دیکھا تو وہ وہاں سے چلے گئے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس صحیح وقت پر پہنچتی تو شاید معاملہ اتنا نہ بڑھتا اور روپیش کی جان نہ جاتی۔


Share: